• news

وزیراعظم شاہد خاقان نے آزاد کشمیر ہائیکورٹ میں 5 جج تعینات کرنے کی منظوری دیدی

مظفرآباد(صباح نیوز) وزیراعظم شاہد خاقان نے آزادکشمیر ہائی کورٹ میں خالی اسامیوں پر پانچ جج تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔ محکمہ قانون آزادکشمیر سے جلد نوٹیفکیشن کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے آزادکشمیر ہائیکورٹ میں پانچ ججز کی تعیناتی کی سمری پر دستخط کردیئے ہیں۔ جن میں مظفرآباد سے ایڈووکیٹ جنرل رضا علی خان ایڈووکیٹ دھیرکوٹ سے راجہ سجاد احمد ایڈووکیٹ، میرپور سے خالد یوسف ایڈووکیٹ، راولاکوٹ سے سردار اعجاز خان ایڈووکیٹ اور حلقہ کھاوڑہ مظفرآباد سے تعلق رکھنے والے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری منیر احمد شامل ہیں۔ یاد رہے گزشتہ سات ماہ سے ہائیکورٹ میں ججز تعیناتیوں پر حکومت اور چیف جسٹس صاحبان میں ناموں پر اتفاق نہیں ہورہا تھا۔ بالآخر وزیراعظم شاہد خاقان نے جمعہ کے روز اپنی ایڈوائس دے دی ہے۔ محکمہ قانون آزادکشمیر سے نوٹیفکیشن کے بعد ہی ججز حلف اٹھاسکیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن