نگران وزیراعظم کا معاملہ، ہم نہ تین میں نہ تیرہ میں: شاہ محمود
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کے معاملے پر ہم تین میں ہیں، نہ تیرہ میں اور ہم سے ابھی تک کوئی مشاورت نہیں کی گئی حکومت کی نیت صاف ہے تو فاٹا اصلاحات پر اتفاق ہو سکتا ہے، ہم آئینی ترمیم کی حمایت کر سکتے ہیں اور ماحول پیدا کر سکتے ہیں تاکہ فاٹا اصلاحات آگے بڑھ سکیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کے خواہشمند تھے ہیں اور رہیں گے، ہم سمجھتے ہیں کہ یہی مستقبل کا راستہ ہے کہ نہ صرف فاٹا کے پی کے میں ضم ہو بلکہ وہاں انتخابات ہوں اور بلدیاتی انتخابات بھی جلد از جلد منعقد کیے جائیںجمعہ کو صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوازشریف کا بیانیہ پارٹی کے اندر اور باہر غیر مقبول ہے، ان کا بیان ان کے بیانیے سے زیادہ خطرناک ہے اور ڈر ہے کہ نواز شریف کے بیان کو جواز بنا کر پاکستان پر پابندیاں نہ لگ جائیں۔