مظفرآباد: 12 سیاحوں کی اموات، پل تعمیر کرنیوالوں کیخلاف انکوائری کمشن مقرر
مظفرآباد (صباح نیوز) ضلع نیلم میں نالہ جاگراں پل ٹوٹنے سے 12 سیاحوں کی اموات کے بعد محکمہ لوکل گورنمنٹ نے پل تعمیر کرنے والوں کے خلاف انکوائری کمشن مقرر کردیا ہے۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سے جاری ہونے والے حکم نامہ کے مطابق سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ودیہی ترقی آزاد کشمیر نے 13 مئی کو جاگراں نالہ پر ٹوٹنے والے پل کے نتیجہ میں ناقابل تلافی جانی نقصان کے سلسلے میں پل کی ابتدائی لاگت اور پراجیکٹ کمیٹی جس کی نگرانی میں پل تعمیر ہوا کے حوالہ سے فیکٹ فائنڈنگ کے لئے سپرنٹنڈنٹ محکمہ لوکل گورنمنٹ ودیہی ترقی راجہ امداد حسین کو انکوائری افسر مقرر کرنے کی منظوری دیدی ہے جو معاملے کی چھان بین کر کے 20ایام کے اندر مجاز اتھارٹی کو رپورٹ پیش کریں گے۔