بھکر : گاڑی کے خفیہ خانوں سے بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد، 2 سمگلر گرفتار
بھکر(نامہ نگار)پولیس نے صوبہ کے پی کے سے پنجاب میں اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرکے دو ملزمان کو حراست میں لیکر مزید تحقیقات شروع کردیں۔ڈی پی او خالد مسعود چوہدری نے تھانہ صدر بھکر میں ڈی ایس پی صدر چوہدری تنویر امجد اور ایس ایچ او تھانہ صدر فاروق خان کی ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ہمیں مخبر نے اطلاع کی کہ میانوالی سے ضلع بھکر میں ایک کار کے ذریعے بھاری مقدار میں اسلحہ سمگل کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے جس پر ضلع بھکر کے پولیس افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی جس نے کارروائی کرکے گاڑی کے خفیہ تہہ خانوں سے دوکلاشنکوفیں ،چار رائفلیں ،دس پسٹل ،میگزین ،چھ ہزار سے زائد گولیاں برآمد کر لیں جبکہ 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار ملزم کا تعلق ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ہے۔