• news

جھنگ: پرائیویٹ سکول میں خاتون ٹیچر کا کمسن بچے پر تشدد، کمرے میں بند کر دیا

جھنگ (نامہ نگار) جھنگ میں نجی تعلیمی ادارے کی خاتون ٹیچر نے نرسری کلاس کے چارسالہ بچے پرمبینہ تشدد کیا۔ والدین بچہ کو طبی معائنہ کے لیے ہسپتال لے کرپہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق چارسالہ طالب علم سیدرضاحیدر نجی تعلیمی ادارہ ٹی سی ایف چاہ توتاں والامیں نرسری جماعت میں زیرتعلیم ہے والدین کاکہناہے کہ بچہ ٹیچرکوبتائے بغیرکلاس سے نکلاجس پرخاتون ٹیچرروبینہ طیش میں آگئی اور اس نے مبینہ طورپربچے کو بے رحمانہ تشدد کے بعد ایک خالی کمرہ میں بند کردیا۔ خوف سے بچے کی حالت خراب ہوگئی بچے کابڑا بھائی جو اسی سکول میں زیرتعلیم ہے کے شوراور واویلا کرنے پربچے کوکمرہ سے نکالا گیا۔ بچے کے والدین کاکہنا ہے کہ بچہ خوف میں مبتلاہے بچے کوطبی معائنہ کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال منتقل کردیاگیا والدین نے وزیراعلیٰ پنجاب اور محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

ای پیپر-دی نیشن