• news

خانیوال: ہسپتال میں آتشزدگی‘ مریضوں نے بھاگ کر جان بچائی

خانیوال (خبرنگار) ڈسٹرکٹ ہسپتال بڑی تباہی سے بچ گیا ۔ آگ میڈیکل وارڈ سے ملحق پاور کنٹرول روم سے لگی ۔ وارڈ زمیں دھواں بھر جانے سے مریضوں اور لواحقین نے بھاگ کر جان بچائی ۔ جبکہ ایم ایس سمیت عملہ بھی ہسپتال کو لاوارث چھوڑ کر اپنی جانیں بچاکر بھاگ نکلا۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہسپتال کے عملے کی نااہلی کی وجہ سے میڈیکل پاور کنٹرول روم میں گزشتہ روز بھی آگ لگی مگر انتظامیہ نے اس پر پردہ ڈال دیا اور پاور کنٹرول روم کو مرمت نہ کروانے کی وجہ سے دوبارہ سرکٹ شارٹ ہونے کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی۔ آگ نے وارڈز کو اپنی لیپٹ میں لے لیا۔ وارڈز میں موجود مریض اور لواحقین نے اپنی مدد آپ کے تحت وہاں سے بھاگ کر اپنی جانیں بچائیں۔ لمحہ فکریہ یہ ہے کہ ڈسٹرکٹ ہسپتال کے ایم ایس سمیت دیگر عملہ مریضوں کو لاوارث چھوڑ ان سے پہلے ہی وارڈز سے اپنی جانیں بچا کر بھاگ نکلا۔ ریسکیو 1122 کے عملے نے فوری ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچ کر آگ پر فوری قابو پا لیا جس کی وجہ سے کوئی جانی ومالی نقصان ہونے سے بچ گیا۔

ای پیپر-دی نیشن