کسی کی حب الوطنی یا غداری کا فیصلہ عوام کرینگے : شاہ اویس نورانی
لاہور(خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے کہ کسی کی حب الوطنی یا غداری کا بہترین فیصلہ عوام کرے گی۔ ماضی میں سیاستدانوں پر غداری کے لیبل لگانا پاکستان کے لئے تباہ کن ثابت ہوا۔ آئین توڑنے والے غداروں کا احتساب کیوں نہیں کیا جاتا۔ پی ٹی آئی لوٹوں کی جماعت بن چکی ہے۔ لوٹے تیار کرنے والے خفیہ ہاتھ ملک و قوم پر رحم کھائیں۔ لوٹوں کی جماعت نیا پاکستان نہیں بنا سکتی۔ قوم کی ضرورت نیا پاکستان نہیں نظام مصطفیٰ والا اسلامی پاکستان ہے۔