رمضان المبارک کی بخشش، سخاوت اور غم خواری کا مہینہ ہے: عبدالخبیر آزاد
لاہور (خصوصی نامہ نگار)باد شاہی مسجد مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں یہ رمضان المبارک کا ماہ مبارک عطا ء فرمایا یہ ماہ مبارک بخشش معافی سخاوت اور ایک دوسرے کی غم خواری کا مہینہ ہے ،روزے کا مقصد تقویٰ ہے رمضان کا پہلا عشرہ رحمت کاہے، دوسرا مغفرت کا تیسرا عشرہ جہنم کی آگ سے خلاصی کا ہے، اس ماہ میں اللہ تعالیٰ کی رحمت جوش میں ہوتی ہے ،یہ اس ماہ میں تقویٰ اخلاص و تقویٰ کے ساتھ ساتھ زکواۃ صدقات و عطیات کی میں اللہ کی راہ میں دل کھول کر خرچ کیجئے ۔