• news

پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی

لاہور (پ ر) دور جدید کے طبی تقاضوں سے ہم آہنگ 3 ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے 500 بیڈز پر مشتمل 10 منزلہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز لاہور جنرل ہسپتال میں مریضوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے جہاں مجموعی طور پر 10 آپریشن تھیٹرز کام کرینگے یہ خطے کی اسٹیٹ آف دی آرٹ نیورو سرجری علاج گاہ ہوگی وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے ویژن کے مطابق ایک ہی چھت تلے آپریشن تھیٹر طبی و تشخیصی سہولیات اور دماغی امراض سے متعلق دیگر شعبے کام کریں گے ان خیالات کا اظہار پرنسپل پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر غیاث النبی طیب نے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں مختلف شعبوں کے پروفیسر صاحبان میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمود صلاح الدین اور انتظامی ڈاکٹرز نے شرکت کی پرنسپل پی جی ایم آئی نے اجلاس میں بتایا کہ اس نیورو انسٹی ٹیوٹ میں 100 بیڈز کی ایمرجنسی اور حادثات میں زخمی ہونے والوں کیلئے 2 نیوز تھیٹرز 24 گھنٹے کام کریں گے جبکہ مریضوں کی بہتر نگہداشت کیلئے 450 نرسز، 300 سے زائد ڈاکٹرز اور 200 کے لگ بھگ پیرا میڈیکل سٹاف فرائض سرانجام دے گا۔

ای پیپر-دی نیشن