دہشت گرد پاک فوج اور قوم کا حوصلہ پست نہیںکرسکتے: رائے عقیل عباس بھٹی
لاہور (پ ر) چیئرمین راجپوت سنگت پاکستان رائے عقیل عباس بھٹی امیدوار این اے 136 نے کہا ہے کہ دہشت گرد قوم اور پاک فوج کا حوصلہ پست نہیں کرسکتے۔ قوم اور افواج مل کر دہشت گردوں کا سر کچل دینگے۔ پاکستان کی سالمیت بقاء اور آزادی پر آنچ نہیں آنے دینگے۔ پاک فوج کی قربانیوں سے ملک میں امن قائم ہوا۔ قوم یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دے گی۔ پاکستان قائم رہنے کیلئے بنا ہے۔ دشمن ارض پاک کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔ پاکستان کی طرف اٹھنے والی میلی آنکھ پھوڑ دی جائے گی۔