فوج کو بدنام کرنا نوازشریف کی عادت‘ 1993 میں بھی اقتدار سے ہٹنے پر ایسا ہی کیا تھا : عمران
اسلام آباد +سیالکوٹ(نوائے وقت رپورٹ+نامہ نگار) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پاک فوج کے حوالے سے نوازشریف کی حکمت عملی کا پول کھول دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان نے نوازشریف کی فوج مخالف پروپیگنڈے کی ایک جھلک ٹویٹر پر ڈال دی ۔ عمران خان نے ٹویٹ میں کہا پاک فوج کو بدنام کرنا نوازشریف کی عادت بن چکی ہے۔ 1994ءمیں بھی نوازشریف نے اقتدار سے ہٹنے کے بعد ایسا ہی کیا، نوازشریف جب بھی اقتدار سے باہر ہوتے ہیں تو فوج کے خلاف باتیں کرتے ہیں۔آن لائن کے مطابق عمران خان نے کہا نواز شریف جب بھی اقتدار سے باہر ہوتے ہیں فوج کے خلاف باتیں کرتے ہیں۔ ٹویٹ میں عمران خان نے نواز شریف کے امریکی اخبار کو دیے گئے انٹرویو، جنرل اسلم بیگ اور اسد درانی پر الزامات کا انٹرویو ٹویٹ کیا اور کہا فوج کو بدنام کرنا نواز شریف کا وطیرہ بن چکا ہے۔پاکستان تحریک انصاف سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ جائنٹ کمیشن انٹرنیشنل سرٹیفکیشن سے شوکت خانم ہسپتال دنیا کے صف اوّل کے ہسپتالوں میں شامل ہوگیا ہے۔کینسر مہلک بیماری ہے اور اسکا علاج غریب آدمی کیلئے ناممکن ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شوکت خانم کینسر ہسپتال کیلئے فنڈ ریزنگ افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عمران خان نے کہا کہ کینسر کے ایک مریض پر کم از کم خرچہ 10 لاکھ روپے آتا ہے۔ شوکت خانم ہسپتال میں 75 فیصد مریضوں کا علاج مفت ہوتا ہے۔ 24 سال قبل سیالکوٹ نے ایک کروڑ روپے فنڈ دیا تھا۔ شوکت خانم ہسپتال بنانا اور چلانا پاکستانی قوم کی جیت ہے۔ پاکستانی قوم نے33 ارب روپے کینسر کے مریضوں کے علاج کیلئے دئیے۔ انہوں نے کہا آپکی زکوٰة غریبوں کے علاج پر خرچ ہوگی۔ گزشتہ روز لاہور میں 15 کروڑ روپے فنڈ اکٹھا کیا۔ فنڈ ریزنگ کے دوران تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار اور عمر ڈار نے 20 تولہ وزنی سونے کا تاج شوکت خانم ہسپتال کیلئے عطیہ کیا جبکہ سیالکوٹ کے شہریوں نے شوکت خانم ہسپتال کیلئے 8 کروڑ روپے عطیہ کئے۔
عمران