• news

جرمنی: کیفے میں فائرنگ، 2افراد ہلاک متعدد زخمی، مشتبہ شخص گرفتار‘ واقعہ دہشتگردی نہیں

برلن (نوائے وقت رپورٹ) جرمنی میں فائرنگ کے واقعہ میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق جرمنی کے شہر ساربروکن کے کیفے میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ فائرنگ کے الزام میں مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ دہشت گردی نہیں۔
جرمنی/ فائرنگ

ای پیپر-دی نیشن