• news

فلسطینیوں کے تحفظ کیلئے عالمی فورس‘ قتل عام کی تحقیقات سے متعلق کمیٹی تشکیل دی جائے : او آئی سی اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ

استنبول(آئی این پی ) اسلامی تعاون تنظیم نے فلسطینیوں کے تحفظ کیلئے ایک بین الاقوامی فورس اور اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کے حالیہ قتل عام کی تحقیقات کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دینے کی ضرورت پر زورد یتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری اور سکیورٹی کونسل فلسطینیوں کے تحفظ کیلئے اپنا کردار ادا کریں، رمضان المبارک کے دوران تمام او آئی سی رکن ممالک میں فلسطینیوں کیلئے ایک امدادی مہم چلائی جائے گی ۔ تفصیلات کے مطابق 57 اسلامی ممالک پر مشتمل او آئی سی سربراہ اجلاس فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی مظالم پر بلایا گیا جس کی صدارت ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے کی ۔ اسلامی تعاون تنظیم کے غیرمعمولی اجلاس کے بعد ایک مشترکہ اعلامیے میں اسلامی تعاون تنظیم نے اسرائیل کی طرف سے احتجاج کرنیوالے 60سے زائد فلسطینیوں کو شہید اورستائیس سو کو زخمی کرنے کی سخت مذمت کی۔تنظیم نے عالمی برادری اورسیکیورٹی کونسل پر زور دیا وہ فلسطینیوں کے تحفظ کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔اسلامی تعاون تنظیم نے کہا اسرائیل نے امریکی سفارتخانے کی بیت المقدس منتقلی کی آڑ میں اس ظلم وستم کاارتکاب کیا۔اوآئی سی کے سیکرٹری جنرل یوسف الوتھائمین اور فلسطینی وزیراعظم رامی حمداللہ کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں اظہارخیال کرتے ہوئے ترک صدر نے کہارمضان المبارک کے دوران تمام او آئی سی رکن ممالک میں فلسطینیوں کیلئے ایک امدادی مہم چلائی جائے گی۔فلسطین کے وزیراعظم رمی حمداللہ نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی فوج کے جنگی جرائم کی بین الاقوامی اور آزادانہ تحقیقات پرزوردیاہے۔
او آئی سی

ای پیپر-دی نیشن