انٹر نیشنل ہاکی فیڈریشن نے 14سال بعد پاکستان میں میچوں کی اجازت دیدی
لاہور(نمائندہ سپورٹس ) انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے 14 سال بعد پاکستان میں ہاکی کے بین الاقوامی میچز کرانے کی اجازت دےدی ‘ہاکی سیریز اوپن ٹورنامنٹ 25 سے 30 ستمبر تک راولپنڈی میں ہوگا۔ ایونٹ میں افغانستان ، بنگلہ دیش ، قازقستان ، قطر ، عمان اور سری لنکا کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔اگرچہ پاکستان اس انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کا میزبان ہو گا لیکن قومی ٹیم ممکنہ طور پر شرکت نہیں کرسکے گی۔ قومی ہاکی ٹیم ان دنوں پرو ہاکی لیگ کی مصروفیات کی وجہ سے حصہ نہیں لے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان نے آخری بار 2004 میں چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کی تھی۔ اگرچہ رواں سال جنوری میں ورلڈ الیون کی ٹیم نے بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا تاہم ’ہاکی سیریز اوپن‘14 سال بعد انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام ہونے والا پہلا باضابطہ ٹورنامنٹ ہوگا