• news

کشمیر اور فلسطین کے مسا ئل پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق عمل کیا جائے: ملیحہ لودھی

اقوام متحدہ (صباح نیوز ‘آن لائن)اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیر اور فلسطین پر اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق عمل کیا جائے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں عالمی قوانین کی پاسداری پر بحث میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا سلامتی کونسل کی من پسند قرار دادوں پر عمل کا سلسلہ بند کیا جانا چاہیے۔ قانونی طور پر پابند ہونے کے باوجود قرار دادوں پر عمل نہ ہونا اخلاقی ذمہ داریوں پر سمجھوتہ ہے۔اقوام متحدہ کو زیادہ جمہوری، نمائندہ، شفاف اور مؤثر ہونا چاہیے۔انہوں نے زور دے کر کہا دنیا میں امن کے مقاصد پورے کرنے کیلئے اقوا م متحدہ کو دور حاضر کے تقاضوں کا عکاس ہونا چاہئے۔

ای پیپر-دی نیشن