عمر کی 129 بہاریں دیکھنے والی روسی خاتون زندگی سے ناخوش
ماسکو (صباح نیوز)روس کی ایک معمر خاتون کوکو جو آئندہ ماہ اپنی 129ویں سالگرہ منانے والی ہیں نے کہا ہے کہ اتنی طویل عمر ایک سزا ہے۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق روسی علاقے شیشان کی رہنے والی خاتون کوکو نے کہا کہ پوری زندگی میں کوئی ایک دن بھی ایسا نہیں تھا جسے میں خوشگوار کہہ سکوں۔ مجھے تو یہ بھی نہیں معلوم کہ میں اتنا عرصہ کیسے زندہ رہ گئی۔