ساہیوال: اے ایس آئی کو زخمی کرنیوالے 5 ڈاکوئوں کا جسمانی ریمانڈ منظور
ساہیوال(نمائندہ نوائے وقت)سپیشل جج انسداد دہشت گر دی کورٹ ساہیوال ملک شبیر حسین اعوان نے تھانہ گو گیرہ کے اے ایس آئی محمد یٰسین کو گو لیاں مار کر شدید زخمی کرنے والے گرفتار 5ڈاکو ئوں عابد حسین۔قیصر احمد ،بشیر احمد،نیاز احمد اور محمد یٰسین کا جسمانی ریمانڈ 26مئی تک منظور کر کے تھانہ گوگیرہ پولیس کے سپرد کر دیا اور 26مئی کو دوبارہ عدالت میں پیش کر نے کا حکم دیا ۔13اپریل کو فیصل آبادنور شاہ روڈ پر چک 34۔جی ڈی کے قریب ڈاکوئوں نے ایک کار سوار خاندان کو لوٹ کر کار بھی چھین لی اور فرار ہو گئے ۔پولیس نے تعاقب کر کے دو ڈاکوئوں کو گرفتار کر لیا تھا ۔گرفتار ڈاکوئوں کی نشاندہی پر پولیس نے کار بر آمد کر لی اور ساتھی ڈاکوئوں کی گرفتاری کے لئے 10مئی کو چھاپہ مارا تو ڈاکوئوں نے فائرنگ کر دی ۔ایک گھنٹہ تک مقابلہ کے دوران تھانیدار محمد یٰسین ڈاکوئوں کی گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگئے تھے۔پولیس نے 5ڈاکوئوںکو گرفتار کرلیا تھا۔