• news

قومی سلامتی کیخلاف بیانیہ، نوازشریف سے امریکہ خوش، خوشنودی سزا سے نہیں بچاسکتی: خسرو بختیار

لاہور (سپیشل رپورٹر) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ نوازشریف اپنے قومی سلامتی کے خلاف بیانیے سے امریکہ کو تو خوش کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں لیکن یہ خوشنودی انہیں سزا سے کسی صورت نہیں بچا سکے گی۔ مقامی رہنمائوں اور کارکنوں سے خطاب میں کہا کہ نااہل حکمرانوں نے ملکی معیشت کو تباہی کے دھانے پر لا کھڑا کیا ہے۔ بجٹ میں شرح نمو سے متعلق اعدادوشمار غلط پیش کئے گئے ہیں۔ تیزی سے گھٹتے زرمبادلہ کے ذخائر اور بڑھتے کرنٹ اکائونٹ خسارے نے پول کھول کر رکھ دیا ہے۔ حکومت خسارہ پورا کرنے کیلئے ایک بار پھر آئی ایم ایف کا دروازہ کھٹکھٹانے کا سوچ رہی ہے۔ خسرو بختیار نے کہا کہ پاکستانیوں کی لوٹی ہوئی دولت کے سوئس بنکو ں میں جمع 97 ارب ڈالر پاکستان واپس لے آئیں تو ہمیں نہ کبھی آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑے گا بلکہ یہ رقم آئندہ 30 سال کیلئے ٹیکس فری بجٹ کیلئے بھی کافی ہو گی۔

ای پیپر-دی نیشن