• news

متحدہ امارات کے ساتھ تعلقات بڑھائیں گے: ایتھوپین وزیراعظم

دبئی (سنہوا) افریقی ملک ایتھوپیا کے وزیراعظم ابیااحمد نے متحدہ امارات کا دورہ مکمل کرلیا اور بیان میں کہا ہے یو اے ای کے ساتھ تعلقات کو فروغ دے رہے ہیں۔ انہوں نے امارتی حکام کے ساتھ ملاقاتیں کیں اور باہمی دلچسپی کے امور سمیت اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا سرمایہ کاری سمیت اہم شعبوں میں تعلقات بڑھائیں گے۔یو اے ای ہمارا اتحاد ی ملک ہے اسے نہیں چھوڑ سکتے۔ وہ تین روزہ دورہ پر یہاں آئے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن