ترک صدر سے ایرانی ہم منصب کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات کو مزید پختہ کرنے کا اعادہ
استنبول\تہران(آن لائن)ایران اور ترکی کے صدور حسن روحانی اور رجب طیب اردگان نے استنبول میں ملاقات کی ،جس میں دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کے پختہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔ہفتہ کو ترک صدر رجب طیب اردگان اور ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے ترکی کے دارالحکومت استنبول میں ملاقات کی،جس میں دوطرفہ تعلقات کو مزید پختہ کرنے بارے عزم کا اعادہ کیا گیا۔اس موقع پر ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے ترکی اور ایران کو اہم برادر اسلامی ممالک قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران اور ترکی دونوں ہمیشہ ایک دوسرے کیساتھ رہے ہیں اور ساتھ رہیں گے۔ترک صدر اردگان نے بھی استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کو کامیاب بنانے میں ایرانی صدر اور ان کے ہمراہ وفد کے فعال کردار کی تعریف کی۔