شاہ سلمان مرکز :بنگلہ دیش میں مقیم روہنگیا پناہ گزینوں کو افطار کا سامان فراہم کردیا
ریاض (اے پی پی) سعودی عرب کے کنگ سلمان سنٹر برائے امداد و انسانی خدمات نے بنگلہ دیش کے کاکس بازار علاقے میں روہنگیا پناہ گزینوں میں مخصوص کھانے پینے کی اشیاء تقسیم کیں۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق کنگ سلمان سنٹر متعدد ممالک میں ناداروں ، پناہ گزینوں اور ضرورت مندوں کیلئے انسانیت نواز منصوبے شروع کئے ہوئے ہے۔ بنگلہ دیش میں سکونت پذیر پناہ گزیں بھی ان میں شامل ہیں۔ کنگ سلمان سنٹر نے یمن کے الجوف علاقے کے الحزم ضلع میں افطار دسترخوان کا بھی بندوبست کیا ہے جس سے یمنی عوام استفادہ کررہے ہیں۔ الحزم ضلع کے ہسپتالوں میں مریضوںکو گرم اور خشک 200افطار پیکٹ تقسیم کرائے گئے۔ روزہ دار کے افطار منصوبے کے تحت یمنی عوام کے ساتھ انسانیت اور اخوت کا بھرپور مظاہرہ کیا جارہا ہے۔