یمن میں جنگ کے باعث شہریوں کی زندگی مشکل ہوگئی
صنعاء (نیٹ نیوز) یمن میں جنگ کے باعث حالات بہت بگڑ گئے۔ عوام کو کھانے پینے کی اشیاء اور بنیادی سہولتیں تک دستیاب نہیں، اسکی وجہ طویل عرصے سے جاری لڑائی اور بدانتظامی ہے۔ یمنی صدر نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ سعودی عرب میں پناہ لے رکھی ہے‘ وہ واپس آنے کیلئے تیار نہیں۔ مارکیٹیں سنسان نظر آئیں اور بچے بھیک مانگتے نظر آتے ہیں۔ شہریوں کو پینے کا صاف پانی بھی دستیاب نہیں۔ بعض افراد کو زندگی کی گاڑی آگے بڑھانے کیلئے بہت سے مسائل کا سامنا ہے۔ ابھی مزید مشکل حالات آسکتے ہیں۔