• news

وفاقی وزیر ممتاز تارڑ کے چھوٹے بھائی چودھری اسلم انتقال کر گئے

منڈی بہاء الدین (نامہ نگار) انسانی حقوق کے وفاقی وزیر ممتاز احمد تارڑ کے چھوٹے بھائی چودھری اسلم تارڑ انتقال کر گئے۔ وہ طویل عرصہ سے علیل تھے۔ مرحوم کی نمازجنازہ آبائی گائوں سید اشرف میں ادا کی گئی اور مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔ نمازجنازہ میں ممبران اسمبلی قومی و صوبائی، سرکاری افسران، وکلا، صحافیوں، عمائدین علاقہ نے بھاری تعداد میں شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن