• news

لبرل حکمرانوں کی موجودگی میں مسئلہ کشمیر‘ فلسطین حل نہیں ہو سکتے: زکریا شاہ

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) متحدہ مجلس عمل ضلع فیصل آباد کے صدر اور جمعیت علماء اسلام ف کے ضلعی مخدوم زادہ سید محمد زکریا شاہ نے کہا ہے کہ لبرل اور دین بیزار حکمرانوں کی موجودگی میں مسئلہ فلسطین اور کشمیر حل نہیں ہوسکتے۔ آزادی خارجہ پالیسی وہی سیاسی حکومت بنا سکتی ہے جو ’اوپر سے آرڈر‘ کی بجائے اپنی رائے رکھتی ہو۔ متحدہ مجلس عمل کی قیادت ہی پاکستان اور عالم اسلام کو بحرانوں سے نکالنے کا ہنر جانتی ہے۔فلسطین، کشمیر، برما، عراق، شام کے مسائل کا حل صرف امت مسلمہ کی جرأت مندانہ قیادت ہے۔ مغربی آقاؤں کے سامنے سرنگوں رہنے والے کبھی مسلمانوں کے حقوق کی آواز نہیں اٹھا سکتے۔ قوم آئندہ انتخابات میں متحدہ مجلس عمل کے امیدواروں کو کامیاب بنائے۔ سید زکریا شاہ نے مزید کہا کہ فلسطین کے نہتے مسلمانوں کے حق میں انسانی حقوق کا دم بھرنے والی این جی اوز اور پاکستان میں مغربی چڑیا کے مرنے پر بھی غم کی تصویر بن جانے والے مذہب بیزار نام نہاد دانشور اب خاموش کیوں ہیں؟۔ عوام آئندہ انتخاب میں کتاب پر مہر لگا کر عالم اسلام کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے ایم ایم اے کو کامیاب بنائیں ۔

ای پیپر-دی نیشن