• news

بہاولنگر: فرنیچر کو پالش کرتے محنت کش کیمیکل کی زد میں آکر جھلس گیا، ہسپتال داخل

بہاولنگر (نمائندہ نوائے وقت) محنت کش کیمیکل کی زد میں آکر جھلس گیا۔ مزدور کے جسم کا 60 فیصد حصہ متاثر ہوا، تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ نواحی علاقہ سید والا میں فرنیچر کو پالش کرتے ہوئے محنت کش رضوان کیمیکل کی زد میں آکر بُری طرح جھلس گیا۔ اسے تشویشناک حالت میں ریسکیو ٹیم نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بہاولنگر منتقل کردیا گیا۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق رضوان کے جسم کا 60 فیصد حصہ متاثر ہوا، اسے انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کر دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن