• news

عالم اسلام تمام اختلافات بھلا کر یکجہتی کا مظاہرہ کرے: حاجی عابد

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) انجمن تاجران منٹگمری بازار کے صدر حاجی محمد عابد نے کہا ہے کہ رمضان المبارک مقدس ترین مہینہ ہے جس میں ہمیں زیادہ سے زیادہ عبادت کرنی چاہئے ‘اپناتمام تر وقت درود پاک کی کثرت ‘ نوافل کی ادائیگی ‘ قرآن پاک کی تلاوت اور عبادت میں گزارنا چاہئے ‘ انہوں نے کہاکہ یہ محض اتفاق نہیں کہ پوری دنیا بیک وقت رمضان المبارک سے فیض یاب ہورہی ہے ۔ رمضان المبارک کا ایک ساتھ آنا قدرت کا اشارہ ہے کہ تمام عالم اسلام اتحاد ویکجہتی کا مظاہرہ کرے۔ ہم سب کلمہ گو ہیں نبی مہربان ﷺ کی امت سے ہیں ۔ فروعی ومسلکی اختلافات بھلا کر ایک امت بننے کی کوشش کریں ، اپنے قلوب واذہان سے فرق مٹادیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام سلامتی و امن کا دین ہے ۔رمضان المبارک میں ہمیں چاہئے کہ قوم میں امن ومحبت و یکجہتی کا پیغام عام کریں۔

ای پیپر-دی نیشن