عالمی برادری کو فلسطینیوں کے قتل عام کا نوٹس لینا ہوگا: وارث عزیز
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) رہنما پاکستان تحریک انصاف میاں وارث عزیز نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے فلسطین کے نہتے شہریوں پر ظلم و ستم اوربربریت کی انتہا کردی ہے۔اسرائیلی فوج نے فلسطین میںنہتے شہریوں پر فائرنگ اوربمباری کر کے انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا دی ہیں،پاکستان فلسطین میں اسرائیلی مظالم کی بھرپور مذمت کرتا ہے ۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطین کے معصوم شہریوں پر ظلم و ستم کا کوئی جوازنہیں بنتا۔عالمی برادری کوآگے بڑھ کر معصوم فلسطینیوں کے خون میں رنگے ہوئے اسرائیل کے ظالمانہ ہاتھ کو روکنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام میں امریکہ کی جانب سے امریکی سفارتخانے کو مقبوضہ بیت المقدس میں منتقل کرنے پر شدید غم و غصہ پایاجاتا ہے۔ امریکی سفارتخانے کو مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کے عمل سے مسلمانوں کے مذہبی احساسات و جذبات مجروح ہوئے ہیں اور امریکہ کے اس اقدام سے قیام امن کی کوششوں کو شدید ددھچکا لگا ہے۔