چشتیاں: نواز شریف اور مریم آج ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے
چشتیاں (نمائندہ نوائے وقت) سابق وزیراعظم میا ں نواز شریف انکی صاحبزادی مریم نواز شریف آج شام 5بجے چشتیاںمیں چوہدری احسان الحق باجوہ ایم پی اے کے ڈیرہ 13گجیانی میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے جس کے بعد افطار پارٹی کا اہتمام بھی کیا گیاہے اس پروگرام میںضلع بھر سے ن لیگ کے رہنما و کارکنان شرکت کرے گے اس سلسلہ میں شہر بھر کو پارٹی پرچم وپینا فلیکسز سے سجا دیا گیا ہے۔ سکیورٹی کے بھی سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں۔
چشتیاں/ خطاب