عشائیہ :ہیری خود ڈرائیو کر کے آئے، میگھن نے ڈیانا کی انگوٹھی پہنی
لندن (نوائے وقت رپورٹ) شہزادہ ہیری کی شادی کے بعد عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔ پرنس ہیری خود گاڑی ڈرائیو کر کے تقریب میں پہنچے۔ دلہن میگھن نے اپنی ساس لیڈی ڈیانا کی انگوٹھی پہن رکھی تھی۔ برطانوی اخبارات میں شادی کی بھرپور کوریج کی گئی۔ پہلے صفحے پر شاہی جوڑا چھایا رہا۔ سوشل میڈیا پر بھی شاہی شادی کا راج رہا۔ ہیری میگھن شادی پر 60 لاکھ ٹویٹ کیے گئے۔ شہزادہ ہیری کی شادی کا میلہ کیتھی شارلٹ نے لوٹ لیا۔ عشائیے میں شہزادہ ہیری سیاہ اور میگھن سفید لباس میں ملبوس تھیں۔
عشائیہ