• news

عامر خان کا ستمبر کے آخر تک اسلام آباد میں باکسنگ لیگ کرانے کا اعلان

سیالکوٹ(نامہ نگار)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ ستمبر کے آخر تک اسلام آباد میں باکسنگ لیگ منعقد کی جائیگی جس میں آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ہر ٹیم میں چھ مرد اور لیڈی باکسر ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے کیا ۔ عامر خان نے کہا ہے کہ سیالکوٹ میں تیار ہونیوالے فٹ، ہاکی اور دیگر کھیلوں کے علاوہ یہاں تیار ہونے والے باکسنگ گلوز کی کوالٹی بھی بہت اچھی ہے۔ پاکستانی باکسرز بھارتیوں سے بہتر ہیں۔ خواہش ہے پاکستانی باکسر آگے آئیں اور میں اس سلسلہ میں حکومت کو بھی آگے آنا ہو گا۔ ستمبر کے آخر میں ہونیوالے مقابلے لیگ کی بنیاد پر کھیلے جائیں گے۔لوگ ٹیموں کو سپانسر کریں۔ راحت فتح علی خان، وسیم اکرم اور دیگر لوگ آگے آرہے ہیں۔ باکسنگ اکیڈمیاں قائم ہونی چاہئیں تاکہ زیادہ سے زیادہ ٹیلنٹ سامنے لایا جا سکے اور ان کی عالمی معیار کے مطابق ٹریننگ کی جا سکے۔بھارت اسی وجہ سے آگے ہے کہ وہاں جمنیزیم اور دیگر سہولتیں زیادہ ہیں۔ ایشین گیمز میں ان کی اکیڈمی سے دو باکسر حصہ لیں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے رابطہ کرکے باکسنگ اکیڈمی قائم کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن کچھ نہیں ہوا تھا۔ اگر حکومت آگے بڑھنے کی خواہاں ہو تو کوئی وجہ نہیں کہ ملک آگے نہ بڑھے۔

ای پیپر-دی نیشن