وزیر دفاعی پیداوار بیرسٹر عثمان ابراہیم کی پارٹی چھوڑنے کے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں: ترجمان
لاہور (آئی این پی) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار بیرسٹر عثمان ابراہیم کے ترجمان نے پاکستان مسلم لیگ (ن)چھوڑنے سے متعلق اطلاعات کو مسترد کردیا۔ ایک بیان میں انکے ترجمان نے کہا کہ بیرسٹر عثمان ابراہیم اس وقت دفاعی پیداوار کے وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن)کے ممتاز رہنما ہیں اور انہوں نے پارٹی نہیں چھوڑی۔