• news

فلسطینی صدر محمود عباس کی طبیعت پھر خراب‘ ایک ہفتے میں تیسری بارہسپتال منتقل

غزہ (نیٹ نیوز) فلسطین کے 82 سالہ صدر محمود عباس طبیعت کی خرابی کے باعث ہسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر محمود عباس ایک ہفتے میں تیسری بار ہسپتال میں داخل ہوئے ہیں۔ فلسطینی حکام کے مطابق صدر عباس کا پچھلے ہفتے منگل کو کان کا معمولی نوعیت کا آپریشن ہوا تھا، جس کے بعد دوبارہ تکلیف ہونے پر وہ ہفتے کی رات دوبارہ ہسپتال گئے تھے ۔جہاں تھوڑی دیر ہسپتال میں رکھنے کے بعد انہیں ڈسچارج کردیا گیا تھا، لیکن آج ان کا بخار تیز ہونے پر ڈاکٹرز نے انہیں دوبارہ اسپتال میں داخل کرلیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن