یونان: تھیسالونیکی کے میئر پر ریلی کے دوران حملہ ،شدید زخمی
ایتھنز (آن لائن)یونان کے شہر تھیسالونیکی کے میئر پر اتوار کے روز ریلی کے دوران مبینہ دائیں بازو نظریات کے حامل افراد نے حملہ کیا،جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا،یہ بات اہلکاروں نے بتائی۔ 75سالہ یانس بوتاریس،پہلی جنگ عظیم کے دوران اور اس کے بعد بحیرہ اسود کے یونانیوں کے قتل عام کی یاد میں منائی جانیوالی تقریب سے باہر نکل رہے تھے۔