• news

امریکہ نیٹو کیساتھ سیکیورٹی معاہدے منسوخ کئے جائیں ، افغان سینیٹرز :جوز جان ، لڑائی ، 63شدت پسند ، 6اہلکار ہلاک

کابل (اے پی پی+سنہوا+مانیٹرنگ ڈیسک) افغان سینیٹرز نے کہا افغان فورسز اور شدت پسندوں میں لڑائی تیز ہوگئی۔ حالیہ برسوں میں امریکہ اور نیٹو نے افغان فورسز کو سپورٹ نہیں کیا۔ امریکہ اور نیٹو سے سکیورٹی معاہدے منسوخ کئے جائیں۔ ان سمجھوتوں کو بی ایس اے اور سوفا کے نام دیئے گئے ہیں۔ فرسٹ ڈپٹی سپیکر سینٹ عالم اذدیار، زلمی زوبیل نے کہا ان معاہدوں سے ہمیں کچھ نہیں ملا۔ افغانستان کے مغربی صوبے فرح کی صوبائی حکومت کے اعلان کے مطابق بند کیے جانے والے تعلیمی اداروں کی تعداد 411 بتائی گئی ہے۔ اس میں 379 پرائمری سکول ہیں جبکہ 32 ہائر سیکنڈری سکول ہیں۔ ان کے علاوہ اساتذہ کی تربیت کا ایک مرکز بھی بند کر دیا گیا ہے۔ ان سکولوں کی بندش سے ایک لاکھ 40 ہزار طلبا متاثر ہوئے ہیں۔ تعلیمی اداروں کی بندش کا اعلان فرح صوبے کے محکمہ تعلیم کی جانب سے کیا گیا۔ 15 مئی کو طالبان فائٹرز نے فرح صوبے کے دارالحکومت پر مختلف اطراف سے چڑھائی کی تھی۔ اس حملے کو حکومتی فوج نے پسپا کر دیا تھا لیکن دو روز بعد عسکریت پسندوں نے ایک مرتبہ پھر حملہ کیا۔ ابھی تک دوسرے حملے کو پسپا کرنے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ادھر شمالی صوبے جائوزجان میں 48 گھنٹے سے جاری آپریشن میں 63 شدت پسند مارے گئے۔ اکثریت طالبان کی حامی ہے۔ یہ بات فوجی ترجمان نے میڈیا کو بتائی۔ مزید تفصیلات کے مطابق طالبن نے قرقین ضلع میں چوکیوں کو نشانہ بنایا تھا۔ قرقین ڈسٹرکٹ میں 6 اہلکار بھی مارے گئے۔ یہ واضح نہیں یہ فوجی تھے یا پولیس اہلکار ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن