حکمران نئے وعدوں کی بجائے سابقہ پورے نہ ہونے پر عوام سے معافی مانگیں:اشرف بھٹی
لاہور( خبر نگار) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ سحروافطارمیں بدترین لوڈشیڈنگ پنجاب حکومت کی ناکامی ہے،پنجاب کے عوام موم بتی جلا کرڈرامہ بازوزیراعلی پنجاب کے ہزاروں میگاواٹ ڈھونڈ رہے ہیں،بجلی لوڈشیڈ نگ کے خاتمے کا دعویٰ کر نیوالے اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں بھی بجلی کی لوڈشیڈ نگ کو ختم نہ کر سکے (ن) لیگ کوترقی کے بھاشن دیتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔ حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ قوم سے نئے وعدے کر نے کی بجائے عام انتخابات میں کیے جانیوالے وعدے پورے نہ کر نے پر قوم سے معافی مانگیںکیونکہ وقت نے ثابت کر دیا ہے کہ حکمران عوام کو مسائل سے نجات دلانے کی صلاحیت نہیں رکھتے ن لیگ کی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے۔