• news

ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق فیصلہ کیلئے جے یو پی نیازی کا پارلیمانی بورڈ تشکیل

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علما پاکستان نیازی کے سربراہ پیر معصوم حسین نقوی نے پیر مصطفی اشرف رضوی کی سربراہی میں 8۔ رکنی پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔ جس میں ڈاکٹر امجد حسین چشتی، صاحبزادہ محی الدین محبوب خیبر پختونخواہ،پیر اختر رسول قادری پنجاب، پیر امیر سلطان وادی سون، پیر غلام علی عاطف جنوبی پنجاب، عالم کھچک بلوچستان اورعقیل شاہ شامل ہیں۔ یہ بورڈ قومی اورصوبائی اسمبلیوں کی ٹکٹوں کا فیصلہ کرے گا۔

ای پیپر-دی نیشن