یو این ڈی پی رپورٹ عمران کے 100روزہ ایجنڈا کا جواب‘ عوام سے معافی مانگیں‘ مریم اورنگزیب
اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان آئندہ ایجنڈا نہیں پچھلا حساب دیں،100روزہ ایجنڈے کا جواب یواین ڈی پی رپورٹ ہے،خیبرپختونخوا سے متعلق رپورٹ افسوسناک ہے،خیبرپختونخوا کے عوام کیساتھ ناانصافی ہوئی،عمران خان خیبرپی کے کے عوام سے معافی مانگیں۔پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ٹی آئی کوخراب کارکردگی پرشرمندہ ہوناچاہیے،چاہتے ہیں۔ خیبرپی کے میں پنجاب جیسی ترقی ہو،راولپنڈی،لاہور،ملتان میں میٹروبس چل رہی ہے،عوام 2018میں جھوٹ کی سیاست کا جواب دینگے۔انہوں نے کہا کہ عوام نے نوازشریف کو وزیراعظم ہاو¿س کا ووٹ دیا،2سال میں کرپشن کا ایک بھی الزام ثابت نہیں ہوا،ریفرنسز میں توسیع پر توسیع دی جارہی ہے ،مریم اورنگزیب نے کہاکہ نوازشریف نے قانون کے احترام میں 4گھنٹے کھڑے ہوکربیان ریکارڈکرایا،نوازشریف آئین کی حکمرانی پریقین رکھتے ہیں۔
مریم اورنگزیب