ثام قیوری اور سٹیو جانسن پر مشتمل امریکن جوڑی نے جنیوا اوپن ٹینس مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
جنیوا (اے پی پی) ثام قیوری اور سٹیوجانسن پر مشتمل امریکن جوڑی نے جنیوا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ جنیوا اوپن کے سلسلے میں گزشتہ روز کھیلے گئے مینز ڈبلز پہلے رائونڈ میں قیوری اور جانسن نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پیٹر اور اینڈریاس کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-4 سے ہرا کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔