• news

نیپاہ وائرس کا قہر، ریاست کیرالا میں 9 افراد ہلاک ہو گئے

نئی دہلی(صباح نیوز) بھارت کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ ریاست کیرالا میں نیپاہ وائرس پھیلنے کے نتیجے میں9 افراد ہلاک ہو گئے۔ذرائع کے مطابق بھارت کی وزارت صحت نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ نیپاہ وائرس کے نتیجے میں انسان، سخت بیمار پڑ جاتا ہے اور پھر دماغی مرض کے ساتھ ساتھ سانس لینے میں شدید تکلیف کی بیماری بھی ہو جاتی ہے۔یہ وائرس جانوروں سے انسانوں اور یا ایک انسان سے دوسرے انسان میں منتقل ہو جاتا ہے۔متاثرین کو ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن