مغربی کنارا: امریکی وفد کی گاڑی پر انڈوں کی بارش، ٹھڈے مارے گئے، احتجاج
غزہ (نیٹ نیوز) القدس میں امریکی قونصلیٹ کے وفد نے فلسطینی علاقے مغربی کنارے کا دورہ کیا۔ اس موقع پر احتجاج کیاگیا۔ نوجوانوں نے گاڑی کو ٹھڈے اور انڈے مارے۔ سفارتخانے کی بیت المقدس منتقلی کے بعد امریکہ مخالف جذبات بھڑک اٹھے ہیں اور یورپی دنیا نے اس اقدام اور فلسطینیوں کے قتل عام کی مذمت کی ہے۔