• news

امریکی صدر کا انتخابی مہم میں ایف بی آئی کی مداخلت پر انکوائری کا مطالبہ

واشنگٹن (اے پی پی) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ سیاسی مقاصد کے لیے اپنی انتخابی مہم میں ایف بی آئی کی مداخلت کے بارے میں تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اپنی ٹوئٹ میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ یہ جاننا چاہتے ہیں کیا سابق انتظامیہ نے اس طرح کی کسی کارروائی کا حکم دیا تھا کہ نہیں، ٹرمپ نے ٹوئٹ میں انکوائری کمیٹی کے سربراہ خصوصی کونسل روبرٹ مولر کی سربراہی میں جاری تحقیقات کی جانب اشارہ کیا جس میں 2016ء کے انتخابات میں روس کی مبینہ مداخلت اور صدر کی جانب سے غیر قانونی طریقوں سے انکوائری کی راہ میں مشکلات پیدا کرنے کے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر یہ صحیح ہے تو سب سے بڑا سیاسی سکینڈل ہے۔ ٹرمپ نے امریکہ کے محکمہ انصاف کو حکم دیا ہے وہ ایف بی آئی کی یہ تمام دستاویزات کو منظر عام پر لائیں۔

ای پیپر-دی نیشن