دبئی: ساحل سمندر پر 20 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کی کوشش ناکام‘ مقدمہ درج
دبئی (آن لائن) دبئی میں 20 سالہ طالبہ کو اغوا کرنے اور مبینہ زیادتی کرنے کی کوشش کرنے والے دو ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ خلیج ٹائمز کے مطابق دبئی میں دو نوجوانوں نے مبینہ طورپر ایک 20 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کی۔دونوں نوجوانوں نے لڑکی کو دبئی ہوٹل سے اٹھایا تھا۔ لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کی کوشش کرنے والے دونوں نوجوانوں کی عمر 24 سال ہے اور وہ دونوں انجینئرز ہیں۔