• news

شہباز شریف کی پارٹی صدارت کیخلاف الیکشن کمشن میں درخواست دائر

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ) الیکشن کمشن میں مسلم لیگ ن کے صدرکے انتخاب کے خلاف درخواست دائرکر دی گئی ۔ درخواست شجاع ملک کی جانب سے ظفرعلی شاہ ایڈووکیٹ نے دائر کی ہے جس میںموقف اختیار کیاگیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر کے انتخابات آئین کے مطابق نہیں ہوئے ہیں اس لئے شہباز شریف کو صدارت کے عہدے سے ہٹایا جائے اور اس نشست کیلئے نئے انتخابات کرائے جائیں ۔ شہباز شریف کا انتخاب غیر قانونی طور پر کیاگیا ہے ۔ الیکشن کمشن ن لیگ کے انٹرپارٹی انتخابات کو کالعدم قرار دے ۔

ای پیپر-دی نیشن