• news

شام: داعش کا حملہ26 فوجی ہلاک: فوج واپس نہیں بلائیں گے‘ ایران کا امریکہ کو جواب

بیروت/دمشق (اے پی پی+اے ایف پی+آن لائن) دمشق کے قریب بادیہ کے علاقے میں داعش دہشتگردوں کے حملے میں 26شامی فوجی اور اتحادی جنگجو ہلاک ہو گئے۔ ادھر داعش کو دارالحکومت کے آخری ٹھکانے سے بیدخل کر دیا گیا۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا ہے کہ شام سے ایرانی فورسز واپس نہیں آئیں گی بلکہ وہ وہاں شامی حکومت کی درخواست پر دہشتگردی کیخلاف جنگ جاری رکھیں گی۔ بہرام قاسمی نے میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی ایران کو اس کی منشا کے بغیر کسی اقدام پر مجبور نہیں کرسکتا ہے،جب تک شام میں ایران کے موجود رہنے کی ضرورت ہے اور دہشتگردی کا خطرہ موجود ہے تو ایرا ن شامی حکومت کے مطالبے پر اس کی مدد جاری رکھے گا۔انھوں نے کہا کہ اب ہمارے پاس کوئی زیادہ وقت نہیں رہ گیا،ہم دیکھیں گے کہ یورپ اپنے وعدوں کو عملی جامہ پہنانے کیلئے کیا اقدامات کرتا ہے،اگر ہمیں کوئی یقین دہانی کرائی جاتی ہے تو ہم پھر ضروری فیصلے کرسکتے ہیں۔شام کے شہریوں نے امریکی سفارتخانے کی بیت المقدس منتقلی پر شید مذمت کرتے ہوئے امریکہ کے خلاف بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے امریکی پرچم نذر آتش کیا اور امریکہ مردہ باد کے بلند شگاف نعرے لگائے۔

ای پیپر-دی نیشن