• news

چین پاکستان کی دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے سفیر، گورنر بلوچستان سے ملاقات میں گفتگو

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) گورنر بلوچستان سے پاکستان میں چین کے سفیر پائوجنگ نے ملاقات کی۔ اعلامیہ کے مطابق گورنر محمد خان اچکزئی نے کہا کہ سی پیک منصوبہ پورے خطے کی اقتصادی ترقی کا ضامن ہے۔ سی پیک سے پورا خطہ معاشی اور تجارتی سرگرمیوں کا مرکز بنے گا۔ پاکستان اور چین کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات ہیں، آنے والے وقت میں باہمی تعلقات میں مزید استحکام پیدا ہوگا۔ چینی سفیر پائوجنگ نے کہا کہ چین پاکستان کی دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ کوشش ہے کہ سی پیک پر عملدرآمد میں پاکستان کو ساتھ لے کر چلیں۔

ای پیپر-دی نیشن