• news

سٹیٹ بنک قوانین میں سختی، منی لانڈرنگ، دہشت گردوں کی معاونت ، ایکسچینج کمپنیوں کو 500 ڈالر سے زائد لین دین کا ریکارڈ رکھنے کی ہدایت

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سٹیٹ بنک کی طرف سے منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے معاملے پر منی ایکسچینج کمپنیز سے متعلق قوانین میں مزید سختی کر دی گئی۔ پانچ سو ڈالر یا زائد فارن کرنسی کی خرید و فروخت پر شناخت کو لازم قرار دیا۔ کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ یا پاسپورٹ کی نقل حاصل کرنا ضروری ہو گا۔مرکزی بنک نے ایکسچینج کمپنیز مینول میں ترمیم کردی۔ ہدایت پر عمل نہ کرنے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن