• news

لاہور ہائیکورٹ: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست ناقابل سماعت ہونے پر مسترد، درخواست گزار کو 15 ہزار جرمانہ

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست کے ناقابل سماعت ہونے پر مسترد کر دی اور درخواست گزار کو غیر ضروری درخواست دائر کرنے پر پندرہ ہزار روپے جرمانہ کر دیا۔ عدالت نے سید قتدار کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔ ہائیکورٹ نے گزشتہ روز درخواست قابل ہونے کے بارے میں فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ درخواست میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو چیلنج کیا گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن