• news

نیب لاہور کی جانب سے 6 کروڑ 46 لاکھ کا چیک پاکستان ری انشورنس کمپنی لمیٹڈ حکام کے حوالے

لاہور (سٹاف رپورٹر) نیب لاہور کی جانب سے مختلف کرپشن کیسز میں وصول شدہ کروڑوں روپے مالیت کی رقوم متعلقہ اداروں کوواپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ اس ضمن میںڈائریکٹر جنرل نیب لاہور شہزاد سلیم نے پاکستان جنرل انشورنس کمپنی لمیٹڈ حکام سے برآمد 6 کروڑ 46 لاکھ روپے کی رقم کا چیک پاکستان ری انشورنس کمپنی لمیٹڈ حکام کے حوالے کر دیا۔ سکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی جانب سے مئی 2017ء میںپی جی آئی کیخلاف 87 بوگس انشورنس کلیمز جمع کروانے کی مد میں شکایت موصول ہوئی جس کے مطابق پی جی آئی افسران کی جانب سے کروڑوں روپے مالیت کے بوگس کلیم جمع کروائے گئے ۔ شکایت پر کارروائی کا آغاز ہونے پر نیب لاہور نے جون 2017ء میں انکوائری کا باقاعدہ آغاز کیا گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن