• news

بورے والا: گھریلو تنازعہ پر دیور نے فائرنگ کرکے بھابی کو قتل کردیا

بورے والا + ماچھیوال (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار)نواحی گائوں 543ای بی میں گھریلو تنازعہ پر دیور نے فائرنگ کر کے بھابھی کو قتل کر دیا ۔ تفصیل کے مطا بق راحیلہ کو ثر سکنہ 543ای بی اپنے سسرال میں موجود تھی اور اس کا شو ہر قربا ن علی روز گار کے سلسلہ میں بیرون ملک گیا ہوا تھا کہ اس کا اپنے دیور سے گھریلو تنا زع پر جھگڑا رہتا تھا جس پر راحیلہ کو ثر کے دیو ر رضوان علی نے اس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں فائر لگنے سے راحیلہ کو ثر شدید زخمی ہو گئی جس پر راحیلہ کو ثر کو تحصیل ہیڈ کوا رٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لا تے ہوئے دم توڑ گئی جبکہ پولیس نے ملزم گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن