• news

مسلم لیگ ن ضلع وہاڑی کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی میں شدید اختلافات

چوک میتلا(نامہ نگار) حکمران جماعت مسلم لیگ ن ضلع وہاڑی کے اراکین صوبائی اور قومی اسمبلی میں شدید اختلافات، وزیراعلیٰ پنجاب کا دانش سکول اور چوک میتلا فلائی اوور کا افتتاح کھٹائی پڑ گیا۔ پارٹی اختلافات دور کر نے کے لئے ضلع وہاڑی کے اراکین اسمبلی کی بیٹھک بے سود، اختلافات دور نہ ہوسکے۔ تہمینہ دولتانہ اور سعید احمد خان منیس ایک ہی نشست پر بیٹھ گئے پارٹی شدید انتشار کا شکار، اختلافات کی وجہ سعید احمد خان منیس کو وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے نو لفٹ کرانا بتایا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطا بق پارٹی میں جاری اختلافات کو ختم کر نے کے لئے مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے ضلع وہاڑی کے تمام ارکان صوبائی اور قومی اسمبلی کو اختلافات کو دور کرنے کا حکم دیا گیا ہے اس سلسلہ میں ضلع وہاڑی کے تمام موجودہ وسابقہ ارکان قومی وصوبائی کی ایک اہم میٹنگ بھی ہوئی ہے جس میں مسلم لیگ ن کی رکن قومی اسمبلی تہمینہ دولتانہ اور سعید احمد خان منیس ایک ہی نشست پر بیٹھے ہوئے نظر آئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سعید احمد خان منیس مسلم لیگ ن سے دور ہو کر آزاد حیثیت سے الیکشن سال2018میں حصہ لینا چاہتے ہیں تاکہ عوام کی بھرپور حمایت حاصل رہے، سعید احمد خان منیس کی یہ روایت چلی آرہی ہے کہ زیادہ تر الیکشن آزاد لڑتے ہیں اور پھر کامیاب ہو کر حکو مت بنانے والی جماعت میں شامل ہوجاتے ہیں تاہم سیاسی تجزیہ نگار مسلم لیگ ن ضلع وہاڑی میں جاری اختلافات کو ختم ہوتا نہیں دیکھ رہے، سعید احمد خان منیس کی مسلم لیگ ن سے ناراضی کی مین وجہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا دانش سکول ٹبہ سلطان پور اور چوک میتلا فلائی اوور کے افتتاح کے لئے ٹائم نہ دینا بتایا گیا ہے، سعید احمد خان منیس نے کئی مرتبہ میاں شہباز شریف سے ملاقات کر کے ٹائم لینا چاہا لیکن وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے مسلسل انکارکیا جارہا ہے جو ناراضی کی وجہ بنا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن